ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل کانفرنس کے دو کارکنان کے قتل پرفاروق عبداللہ، عمر اور محبوبہ مفتی کا اظہار غم

نیشنل کانفرنس کے دو کارکنان کے قتل پرفاروق عبداللہ، عمر اور محبوبہ مفتی کا اظہار غم

Fri, 05 Oct 2018 23:55:12    S.O. News Service

جموں ،05 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ،نے نیشنل کانفرنس کے دو کارکنان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح حبّہ کدل سرینگر میں نا معلوم بندوق بردار نے نیشنل کانفرنس کے نظیر احمد بٹ،اور مشتاق احمد وانی کو مبینہ گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔دریں اثناء پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے دو کارکنان کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر انہوں نے لکھا، کہ میری تمام ہمدردیاں مقتول کے اہل کنبہ کے ساتھ ہیں اور یہ تصّور کرنا بھی ممکن نہ ہے کہ وہ کیاکرنے جا رہے ہیں۔


Share: